حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں بلوچستان آرٹ گیلری میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے عروج ملکوتی کے حوالے سے تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور مہمانوں کے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نئی نسل کی درست سمت میں رہنمائی کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شخصیت اقوام عالم کے لئے رہبر و رہنما کا درجہ رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین دھائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کا امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔
علامہ مقصود علی نے کہا کہ علمائے کرام کو چاہیئے کہ وہ عوام کو امام امت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرائیں۔